صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی جاری، ترقیاتی سکیمیں بند

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی خسارے کے باعث چار ماہ کےلئے کفایت شعاری سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کسی بھی قسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مندرجات کے مطابق سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینارز اور بیرون ملک تربیت میں شرکت اور بیرون ملک علاج اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر گاڑیوں، مشینری، آلات اور فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائید کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی ترقیاتی سکیم زیر غور نہیں لائے جائے گی، سیلاب، زلزلے سے متاثرہ سرکاری انفراسٹرکچر کے علاوہ سڑکوں اور عمارتوں کی مرمت بھی نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ تین سالوں کے دوران مرمت ہونے والی سڑکوں، عمارتوں کے لئے فنڈ ریلیز نہیں ہوگا۔ بچت سکیم میں یہ بھی درج ہے کہ فوت ہونے والے ملازم کی جگہ تعیناتی بھی نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان