پشاور، غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء، مزید 829 خاندان لوٹ گئے

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی افغانستان منتقلی سے متعلق 7 نومبر کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی و جلاوطنی کا عمل جاری ہے.
گزشتہ روز تک طور خم بارڈر کے راستے مزید 829 خاندانوں کے انخلا کاعمل مکمل ہو گیا، ان 829 خاندانوں میں 1403 مرد، 1394 خواتین اور 2122 بچے شامل تھے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے 166 جلاوطنوں کو بھی سرحد پارافغانستان بجھوادیاگیا، خیبرپختونخواسمیت ملک بھر سےاب تک طورخم بارڈر کے راستے ایک لاکھ 90 ہزار418 افرادافغانستان میں داخل ہوئے۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق 31اکتوبرسے 7نومبر تک 13327 خاندان، 53327 مرد، 40976 خواتین اور94956 بچے براستہ طور خم واپس بھیجے گئے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف