پشاور، طورخم بارڈر کے راستے مزید 4119غیر ملکیوں کا انخلا مکمل

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی غیرقانونی تارکین وطن کی افغانستان منتقلی سےمتعلق 8 نومبر کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی و جلاوطنی کا عمل جاری ہے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر سے مزید 4119غیر ملکیوں کی انخلا کاعمل مکمل ہو گیا ہے۔ جانے والے 702 خاندان جس میں 1236 مرد، 1184خواتین اور 1650بچے شامل تھے افغانستان بھیجے گئے۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے49 جلاوطنوں کو بھی سرحد پار افغانستان بجھوا دیا گیا، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے اب تک طورخم بارڈر کے راستے ایک لاکھ 93 ہزار378افرادافغانستان جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر 31 اکتوبرسے 7نومبر تک 14029خاندان اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا