صدر بازار کی تزئین وآرائش کا کام مکمل، کور کمانڈر پشاور نے افتتاح کیا

ویب ڈیسک: پشاور کے تاجران اور عوام کا مطالبہ رنگ لے آیا، صدر بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے رونقیں بحال کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پشاور صدر بازار اور پشاور کینٹ کو کم از کم وقت میں عوام کی سہولت کی خاطر انتہائی کشادہ اور خوبصورت بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بازار کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ یہ تجدید نو عوام کے ٹیکس کے مثبت استعمال کی ایک واضح مثال ہے۔
کینٹ بورڈ اور سٹیشن ہیڈ کوارٹر پشاور نے تاجران کی بھرپور فرمائش پر صدر بازار کی تعمیر نو کی جو عوام کے لیے سہولیات اور نقل و حرکت میں آسانی کا سبب ہوگا۔ وہ شہرِ جہاں آج سے کچھ سال پہلے بم دھماکے اور خوف کی فضا تھی، وہاں اب ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے صدر کی تزئین و آرائش کا باقاعدہ جائزہ لیا اور افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے