محمد اعظم خان کی میت چارسدہ روانہ، نماز جنازہ ساڑھے 3 بجے ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی میت ان کے آبائی گاون چارسدہ روانہ کر دی گئی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ آج ساڑھے تین بجے پڑانگ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ ان کے سوگواران میں سکندر خان، بہرام خان شامل ہیں۔
یاد ہرے کہ محمد اعظم خان صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ تھے انہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی کابینہ میں توسیع کا امکان، حتمی فیصلہ علی امین گنڈاپور کرینگے