مرحوم اعظم خان دو مرتبہ نگران سیٹ اپ کا حصہ رہے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سابق نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کا تعلق ضلع چارسدہ کے گاوں پڑانگ سے ہے، اس سے قبل بھی محمد اعظم خان دو نگران سیٹ اپ کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بطور بیوروکریٹ چیف سیکرٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
محمد اعظم خان نے اپنی تعلیم پشاور کے اسلامیہ کالج سے حاصل کی، صوبہ کے اہم ترین عہدوں چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، ترقی و منصوبہ بندی، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری وزارت پیٹرولیم پر کام کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کی فلڈ کمیشن انکوائری کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، سابق وزیر اعلیٰ اعظم خان دو مرتبہ نگران نظام کا حصہ رہے۔
2007کی صوبائی نگران حکومت میں محمد اعظم خان نے بطور صوبائی وزیر شمس الملک کی کابینہ میں کام کیا تھا جبکہ 2018میں بننے والی وفاقی نگران کابینہ میں محمد اعظم خان نے وفاقی وزیر برائے داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، ہاؤسنگ، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اور انٹی نارکوٹکس کام کیا ہے۔
محمد اعظم خان کے بھائی محمد عباس خان خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک بری افوج کے کمانڈر کی ملاقات