خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے انتخاب کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے، نئی کابینہ میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پچھلی کابینہ کے بیشتر وزراء بھی نئے نگران سیٹ اپ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئِی نگران صوبائی کابینہ میں نئے وزراء بھی لئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزراء، معاون خصوصی اور مشیروں کے قلمدانوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق نگران کابینہ کے وزراء ،معاون خصوصی اور مشیر دوبارہ اپنے پرانی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نگران وزراء سے ایک بار پھر اپنے عہدوں کا حلف لیںگے، نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاوس میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حج کوٹہ رواں برس بھی پورا استعمال نہیں کر سکیں گے، سید عطاء الرحمٰن