چلغوزہ اور اخروٹ کے فوائد

چلغوزے: چلغوزہ بہت عمدہ قسم کا میوہ ہے اس کو کھانے سے گردے اور جگر کو طاقت پہنچتی ہے۔ اس کے استعمال سے یادداشت کے عمل میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ اعصابی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔
چلغوزہ کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے یہ یرقان اور گردے کے درد کے لیے ازحد مفید ہے۔ پرانی کھانسی کے لیے چلغوزہ پیس کر شہد میں ملا کر کھایا جائے۔ یہ دل کو بھی تقویت پہنچاتا ہے۔ چلغوزہ دیر ہضم میوہ ہے اس لیے اس کی زیادہ مقدار کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ چلغوزوں کے چھلکوں پر روغن سا لگا ہوتا ہے جو معدے میں سوزش پیدا کرتا ہے۔
اخروٹ: اخروٹ نہایت غذائیت بخش میوہ ہے۔ یہ دماغ کو طاقت ور بناتا ہے۔ اس کی بھنی ہوئی گری کھانے سے کھانسی میں کمی پیدا کرتی ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق اخروٹ کا استعمال ذہنی نشوونما میں اہم کردار رکھتا ہے اس سے جسمانی تھکان میں خاطر خواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔
یہ بلڈ پریشر کے ساتھ دل کی بیماری کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہے البتہ اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال نہایت ضروری ہے کیوں اس کو زیادہ کھانے سے منہ میں چھالے بننے کے علاوہ حلق میں خراش پیدا ہو جاتی ہے۔