خیبرپختونخوا کے نگران کابینہ اراکین کو قلمدان تفویض، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کو قلمدان تفویض کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر سید مسعود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ بین الصوبائی روابط، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، محکمہ ریلیف و آبادکاری، زکواۃ عشر اور سوشل ویلفیئر، خصوصی تعلیم اور خواتین امپاورمنٹ کے قلمندان حوالے کر دیئے گئے۔
نگران کابینہ میں شامل وزیر احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، آصف رفیق کو ماحولیات و جنگلات، زراعت اور محکمہ خواراک، نجیب اللہ کو سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل وامور نوجوانان کے محکموں کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔
نئی نگران کابینہ کے اراکین میں شامل محمد قاسم جان کو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم، اعلی تعلیم آرکیائیو ولائبریری جبکہ سید عامر عبداللہ کو قبائلی امور،صنعت،کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قلمدان سپرد کر دیئے گئے۔
نومنتخب نگران کابینہ خیبرپختونخوا میں شامل انجئینرعامرندیم درانی کو بپلک ہیلتھ انجینئرنگ، بلدیات الیکشن ورورل ڈیولپمنٹ جبکہ انجینیر احمد جان کو مواصلات اور ابپاشی کے محکمہ جات کے امور کی نگرانی دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری