ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد پر ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے موقع پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ محکمہ صحت نے ساتوں ڈویژنز میں ایمرجنسی ہیلتھ کئیر سامان و خدمات تیار رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ انعقاد والے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائیگی۔ ہیلتھ ایمرجنسی ڈویژنل اضلاع میں واقع ایم ٹی آئیز اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں نافذ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے