پشاور ، پولی تھین بیگز میں سوئی گیس بھرنے پر پابندی،دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: صوبائِ دارالحکومت پشاور میں پولی تھین بیگز میں سوئی گیس بھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولی تھین بیگز میں سوئی گیس بھروانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پابندی کا اطلاق گھروں میں بھی پولی تھین بیگز میں گیس بھرنے پر عائد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس کسی نے بھی جاری اعلامیہ کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولی تھین بیگز میں گیس بھرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے، اس لئے شہریوں کی تحفظ کے لیے پابندی لگائی ہے۔ یاد رہے کہ پابندی کا اطلاق 60 دونوں کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ