خدا کا خوف کہاں ہے؟

پشاور کے شہریوں کومردہ مرغیاں کھلانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا ‘ گزشتہ روزمتعلقہ حکام نے 850 سے زائد مرغیوں کو قبضے میں لے کرملزمان کو گرفتار کرلیا’ یہ مردہ مرغیاں باچا خان چوک سے لنڈی سڑک پر سپلائی کی جارہی ہیں تھیں ‘ شنید ہے کہ اس قسم کی مردہ(غیرذبح شدہ) مرغیاں جومین سپلائی ڈپوئوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران سرد موسم اورٹھنڈی ہوا کے تھپیڑوں کی وجہ سے دوران منتقلی مرجاتی ہیں بعد میں انہیں نہایت سستے داموں خرید کر اور ان کوصاف ستھرا کرکے شادی ہالوں اوردیگر مقامات پرفروخت کردیا جاتا ہے ‘ بعض ا طلاعات کے مطابق یوں سفر کے دوران مر جانے والی ان مرغیوں کے لئے ”ٹھنڈی مرغی” کانام استعمال کیاجاتاہے’ اسلامی اصولوں کے تحت یہ مرغیاں حلال نہیں بلکہ ”مردار” ہوجاتی ہیں جن کوحلال کے نام پر آگے سپلائی کیا جاتا ہے ‘ اور مسلمانوں کوحرام مرغی کھلانے والے نہ صرف قانون کے مجرم ہیں بلکہ اللہ کے دربار میں بھی لعنتی بن جاتے ہیں ‘ اس سلسلے میں متعلقہ حکام ایسے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اپناکردارادا کرنے کے ساتھ ایسی مردار مرغیوں کو کھلانے والے ہوٹلوں اور شادی ہالز پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ''روٹی تھما کر چاقو چھیننے کا وقت''؟