یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسمار

ویب ڈیسک: سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی یادگار قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسمار کر دی گئی۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مرحوم رہنما یاسرعرفات کی یادگار سے بھی خوف میں مبتلا دکھائی دینے لگی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز طاقت کے نشے میں مست کسی بھی قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تل گئی ہے.
طولکرم پناہ گزین کیمپ کے قریب یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فوج نے بلڈوز کر دی جو اسی سلسلے کی ایک کڑی شمار کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا