چین امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی، کشیدگی میں کمی پر غور

ویب ڈیسک: چین امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی، دونوں صدور کی ملاقات میں کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سان فرانسسکو میں ہونیوالی ملاقات میں دو سپر پاورز کے درمیان فوجی تنازعات، منشیات سمگلنگ اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔
دوران ملاقات امریکی صدر بائیِڈن کا کہنا تھا کہ مسابقت کو تنازعات کی طرف نہیں جانا چاہیے.
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تصادم کے نتائج ناقابل برداشت ہوتے ہیں، ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھیں۔
یاد رہے کہ دونوں سربراہان مملکت کے مابین ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
اس موقع پر دونوں صدور کی ملاقات کو نیک شگون قرار دینے سمیت اسے چین امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے سے تشبیہ دی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے معاملات سلجھانے کی جانب ایک قدم اٹھایا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا