سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی کے سابق وزیروں سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق وزیروں سمیت 23 ملزمان پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی گئی لیکن تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث23 ملزمان کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے کی۔
واقعات میں نامزد تمام 23 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ اس موقع پر پولیس کا عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان نے 9 مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا تھا اور سیکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں.
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ بھی درج ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلیے اور کیس کی مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں