غزہ میں قتل عام پر خاموش رہنے والے برابر ذمہ دار ہیں، محمود عباس

ویب ڈیسک: فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ میں جاری کشت و خون پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئَے کہا کہ غزہ میں جاری خونیں وارداتوں پر چپ کا روزہ رکھنے والے ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر ذمہ دار ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ اسرائیلی افواج کے مظالم اور وحشیانہ جنگ کا سامنا کر رہے ہیں جسے کھلے عام نسل کشی سے تشبیہ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ ان کے ظلم و ستم کا شکار عوام کا ساتھ دینے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے کہ ان پر ہونے والے مظالم پر کم از کم آواز اٹھائی جائے۔ اس موقع پر خاموش رہنے والے ظالم کا ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔
محمود عباس نے کہا کہ فلسطین ہمارا واحد وطن ہے اور ہم اس کا متبادل قبول نہیں کریں گے۔ یہ فلسطینیوں کے وجود، قومی شناخت اور مذہب کے خلاف جنگ ہے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد