فلسطین کے حامی مظاہرین کا جسٹن ٹروڈو کو گھیر کر مظاہرہ

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیرلیا اور احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی، ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ بندی کرو، شرم کرو۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد کے موقع پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا، ٹروڈو کھانا کھائے بغیر واپس لوٹ گئے۔
جسٹن ٹروڈو کے سامنے مظاہرین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جنگ بندی کرو، شرم کرو کے نعرے لگاتے رہے۔
مظاہرین کے احتجاج اور نعروں کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ریسٹورنٹ میں کھانا کھائے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ