سلامتی کونسل کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ، اسرائیل کا انکار

ویب ڈیسک: 40 روز سے جاری حماس اسرائیل جنگ روکنے کیلئَے کوششیں شروع، غزہ میں جاری کشت و خون روکنے کیلئے سلامتی کونسل نے قرار داد پیش کر دی۔ دوسری طرف اسرائیل نے ان تمام کوششوں کو درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے صاف انکار کر دیا۔
سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں فوری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کیا گیا تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
اقوام متحدہ میں مالٹا کی ممبر وینیسا فریزیئر نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کے اراکین عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے پُرامید ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک