پشاور، غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا جاری، مزید 425خاندان لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا جاری ہے، اس سلسلے میں مزید 425 خاندان واپس چلے گئے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان سے غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی کیلئے اقدامات میں تیزی آتی جا رہی ہے۔
اب تک مجموعی طور پر طورخم بارڈر کے راستے 2 لاکھ 16 ہزار 83 افراد افغانستان بھیجے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 18 ہزار 592 خاندان، 60 ہزار 783 مرد، 47 ہزار 728 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 572 بچے وطن لوٹ چکے ہیں۔
آج مزید 425 خاندان واپس افغانستان بھیجے گئے ہیں جن میں 411 مرد، 448 خواتین اور 813 بچے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان