کینیڈا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قاتل گرفتار، مجرم قرار

ویب ڈیسک: کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 12 رکنی جیوری نے فیصلہ دیا کہ 22 سالہ ملزم نیتھینیل ویلٹمین نے جان بوجھ کر پاکستانی فیملی کو قتل کیا۔
نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان فزیو تھراپسٹ سلمان افضال کی فیملی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ٹرک سے کچل ڈالا تھا۔
یاد رہے کہ ملزم نے گاڑی سے کچل کر سلمان افضال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور والدہ کو قتل کیا تھا جبکہ اس خونی واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین