خیبر پختونخوا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک :سیکورٹی فورسز نے مردان ریجن میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرکے صوبائی دارالحکومت پشاور کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچا لیا ۔
گرفتار کئے جانے والے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے گئے ۔
دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایاتھا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ حلقہ پی کے 22 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری