پشاور، ورسک روڈ دھماکہ میں زخمی 6 افراد کے نام جاری

ویب ڈیسک: ورسک روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ زخمیوں میں ایک کی جالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ان زخمی ہونے والوں میں 4 افغان شہری ہیں۔
ورسک روڈ دھماکہ کے زخمیوں میں احسان اللہ ولد مجاہد عمر 11 سال سکنہ بابو گڑھی جو کہ افغان شہری ہے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ان کے علاوہ 13 سالہ احمد جان ولد مجاہد سکنہ بابو گڑھی بھی افغان شہری ہے جبکہ ان کے علاوہ افغان شہریوں میں جاوید خان ولد مجاہد عمر 15 سال، ظاہر اللہ ولد ثناء گل عمر 12 سال سکنہ بابو گڑھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ یوسف خان ولد سعیدخان عمر 23سال سکنہ بابو گڑھی اور سعد احمد ولد افتخار احمد عمر 18سال سکنہ گل آباد چارپیزہ کے نام بھی ورسک روڈ پر دھماکہ کے زخمیوں میں‌شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ،ریڈ زون سیل