پھل کھانے سے پہلے کھائیں یا بعد میں

پھل کھانے سے پہلے کھائیں یا بعد میں؟ ماہرین نے بتا دیا

ویب ڈیسک: امریکی غذائی ماہرین نے یہ معمہ حل کر دیا ہے کہ پھل کھانے سے پہلے کھانے چاہئیں یا بعد میں؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف بفیلو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے جسم کو انفلیمیشن پیدا کرنے والے مالیکیولز اور دیگر ایسے خطرناک اجزاء سے محفوظ رکھتی ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کے یہ دشمن اجزاء غیرصحت مندانہ مثلاً چکنائی، کاربوہائیڈریٹس یا کیلوریز سے بھرپور کھانا کھانے کے بعد بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں، ماہرین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ہمیں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد پھل کھانے چاہئیں اور تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہئے۔
شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ بلیو بیریز، سیاہ آلو بخارا، سیاہ انگور، بلیک بیریز اور آلوچہ ایسے پھل ہیں جو سیلولر ایجنگ اور انفلیمیٹری بیماریوں کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت پیدا کرتے ہیں. زیادہ فائدے کے لیے کھانا کھانے کے بعد مناسب وقفے کے بعد پھل کھانے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ