اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد،فوادچوہدری کاایک روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مقامی عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی.
عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صرف ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
مقامی عدالت میں پیشی کے دوران وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری گزشتہ 32 گھنٹوں سے اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم دو بار اڈیالہ جیل میں انکوائری کر چکی۔
وکیل صفائی کے دلائل کے بعد عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی بجائے صرف ایک روزہ ریمانڈ پر فواد چوہدری کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام جھوٹے کیسز بھگت رہا ہوں، ایک ختم ہوتا ہے دوسرا بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف