بلاول کیلئے دلہن کا انتخاب

بلاول بھٹو کیلئے دلہن کا انتخاب کر لیا گیا، منگنی اسی ہفتے متوقع، ذرائع

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئےدلہن کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ان کی منگنی 15 یا 16 دسمبر کو ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر بلاول بھٹو کی منگنی کراچی یا یو اے ای میں ہوگی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ منگنی کا حتمی مقام ابھی سامنے نہیں آسکا۔
بلاول کیلئے دلہن کا انتخاب ان کی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے ملکر کیا ہے، اس سلسلے میں بختاور بھٹو کے سسر محمود نے اپنی بہو کی معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہونیوالی بیوی کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہا ہے اور ان کا خاندان مستقل طور پر یو اے ای میں مقیم ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو کی اپنی ہونیوالی بھابھی سے ملاقات بھی یو اے ای میں ہوئی تھی، اس کے بعد آصفہ بھٹو، صنم بھٹو، فریال تالپور اور آصف زرداری سب نے ملکر بلاول کیلئے دلہن کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی