گوادر، پیٹرول ڈیپو میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادر کے پٹرول ڈیپو میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے جھلس کر موقع پر 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں پیش آیا۔ آتشزدگی نے تین ڈیپوز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا جس سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 3 تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے سمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی سپیڈ بوٹس اور آئل ڈیپو کو خاکستر کردیا تھا۔
اسی کے تسلسل میں رواں سال اسی ماہ دسمبر میں ایک بار پھر یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد آسمان کالے بادلوں سے بھر گیا جبکہ ڈیپو سے اٹھتے شعلوں نے ماحول انتہائی خوفناک بنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے