نگران وفاقی کابینہ

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس 13دسمبر کو طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب کر لیا‘وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلا پر بریفنگ دے گی۔
کابینہ اجلاس کے لئے 11نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ‘ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو ہٹانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان اور گمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔
، کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی ایم ڈی کی تقرری کا ایجنڈا بھی شامل ہے، پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی، نیشنل سپیس پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے 23 نومبر لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کمیٹی کے 6 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ