دہشت گردی کا خاتمہ

دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، جمال شاہ کاکا خیل

ویب ڈیسک: نگراں صوبائی وزیراطلاعات فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کا بنیادی کام شفاف انتخابات اور یکساں انتخابی ماحول فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کس پارٹی کو لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملا؟ خیبرپختونخوا میں تمام سیاسی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو لیول پلائنگ فیلڈ نہیں مل رہا۔
وزیراطلاعات فیروز جمال شال کاکا خیل نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائی گئی ہے، سی ٹی ڈی اور پولیس کا استعداد کار بڑھایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد