شیر خرما بنانے کا طریقہ

اجزاء
دودھ1 لیٹر
الائچی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
شکر1 کپ
سوکھی کھجور، کٹی ہوئی 10-15 عدد
پستے، کٹے ہوئے آدھا کپ
سویوں کے لیے اجزا
گھی آدھا کپ
سویاں 250 گرام
گارنش کے لیے اجزا
بادام 10-12 عدد
پستہ 10-12 عدد
سوکھی کھجور، کٹی ہوئی4-5 عدد
ترکیب
ایک درمیانے پتیلے میں دودھ گرم کریں پھرالائچی پاؤڈراور چینی شامل کر کے پکائیں۔ اب 5 سے 10 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
سویوں کے لیے: فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور سویوں کو بھون لیں۔ اب بھنی ہوئی سویوں کو دودھ میں شامل کر کے پکا ئیں۔ پھرکٹی ہوئی سوکھی کھجور ڈال کرنرم ہونے تک پکائیں۔ اب پستہ ڈالیں اور چمچ سے ہلائیں۔ بادام پستہ سے گارنش کریں۔ مزے دار شیر خرمہ تیار ہے۔