پروفیسر جہاں بخت

یونیورسٹی ملازمین نے پروفیسر جہاں بخت کے گھر پر دھاوا بول دیا

ویب ڈیسک :زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر جہاں بخت کے گھرپر حملہ ‘ گریڈ 1سے 16کے ملازمین نے وائس چانسلر کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔
دھاوا بولنے والوں میں اسلامیہ کالج ‘پشاور یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازمین بھی شامل تھے ۔
وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسر جہاں بخت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ احتجاجی ملازمین نے میرے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ‘ہتک آمیز نعرے بازی کے باعث اہلخانہ اور مجھے شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔
پروفیسر جہاں بخت کے مطابق ملازمین بقایا جات اور تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے یونیورسٹی کے پاس دسمبر کی تنخواہ اور پنشن دینے کے لئے فنڈز نہیں ہیں ۔
انہوں نے گورنر کے پی، وزیراعلیٰ ‘چیف سیکرٹری کے پی، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ‘سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور کور کمانڈر پشاور واقعے کی تحقیقات اور اپنے و اہلخانہ کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی