انتخابی نشان کیس

پشاو ر ہائیکورٹ کا سابق ارکان اسمبلی کو 19 دسمبرتک گرفتارنہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے سپیشل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی اور مئیر سوات سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی کی گرفتاری 19 دسمبر تک روک دی اور سماعت ملتوی کردی۔
چیف جسٹس پشاو ر ہائیکورٹ محمد ابراہیم اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپیشل بنچ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت 8 درخواست گزاروں کی رٹ درخواستوں پر سماعت شروع کی تو اس موقع پر درخواست گزار عدالتی ہڑتال کے باعث خود پیش ہوئے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر وکلاء نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اسلئے وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہورہے اسلئے سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی اور درخواست گزاروں کی تمام کیسز میں گرفتاری روک دی۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی ملزم کی متعدد بار گرفتاری غیرقانونی ہے۔
دیگردرخواستیں ملاکنڈ سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر ، میئر سوات شاہد علی خان، دیر سے سابق رکن قومی اسمبلی صفت اللہ، سوات سے سابق ایم پی اے میاں شرافت ، سابق ایم پی اے تاج محمد ترند ، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور سابق رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے دائر کی ہیں جس پر عدالت نے گزشتہ پیشی پر تمام درخواست گزاروں کی گرفتاری روک دی تھیں۔
عدالت کے خصوصی بنچ نے جاری عبوری حکم امتناعی میں توسیع کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے