یونیورسٹی ملازمین کی احتجاج کےدوران وی سی کے گھر میں گھسنے کی کوشش

ویب ڈیسک: تنخواہوں کے نہ ملنے اور دیگر مطالبات کےحق میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے احتجاج کرنے والے وائس چانسلر کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی گئِی۔
اس حوالے سے جاری سیچوایشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ وی سی نے اس واقعے کی تحقیقات اور اس کے خلاف کارروائی کے لئے انتظامیہ سے رجوع کر لیا۔
رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں داخل ہونے والے ملازمین نے غیر شائستہ نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع