انتخابی نشان کیس

پی ٹی ائی انتخابی نشان کیس، الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کسی بھی فیصلے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس فہیم ولی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ کیا آپ 18 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو جائیں گے .
ان کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم 18 دسمبر کی مقررہ تاریخ کو الیکشن کمیشن میں پیش و جائیں گے۔
سماعت کے دوران تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے انتخابی نشان کیس کو انٹرا پارٹی کیس کیساتھ کلپ کر کے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک