پشاور یونیورسٹی کے ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کے ملازمین گزشتہ ماہ کی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے لئے فنڈز موجود نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یونیورسٹی آف پشاور کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس آئندہ ماہ کی تنخواہوں کے لیے بھی فنڈ موجود نہیں ہے۔
پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 31 کروڑ روپے درکار ہیں۔
محکمہ اعلی تعلیم نے کہا ہے کہ جامعات خودمختاری کے بعد حکومت جامعات کو تنخواہیں دینے کا پابند نہیں۔ خسارے کی صورت میں حکومت صرف جامعات کی مالی معاونت کرتا ہے۔
جامعات کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جو جلد جامعات کو ٹرانسفر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب