سراج الحق

شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کرینگے‘سراج الحق

ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے‘ شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہ کرنے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن امن ‘ ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا، آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے‘ عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، مالی انتظامات اور فنڈز کے استعمال کو ٹھیک کریں گے، 8، 8 کنال پر بنے گورنر ہاو¿سز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا