کاغذات حاصل

نواز ‘ شہباز‘ مریم اور حمزہ شہباز نے کاغذات حاصل کرلئے

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف لاہور کے این اے 123، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی اور ابھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ