بازیاب کرالیا گیا

پشاور سے اغواءہونے والی بچی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ داﺅدزئی سے اغواءہونے والی 8سالہ بچی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے ۔
شاہ کس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بازیاب ہونے والی بچی منضہ کے والد حمید خان نے کہا کہ ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا کے کمپلینٹ ڈائریکٹر و امیدوار اعجاز آفریدی کو شکایت کی کہ ان کی بچی کو تین دن پہلے اغوا کرکے افغانستان کے علاقے سور خود لے جایا گیا ہے ۔
ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا نے افغان حکومت کو آگاہ کرکے بچی بازیاب کرانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد بچی کو بازیاب کرکے طورخم بارڈر پر والدین اور ہیومن رائٹس خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل اسرار خلیل،صدر حیات حسین آفریدی کو حوالے کردیا گیا جنہوں نے والدین کو حوالے کردیا۔
ہیومن رائٹس کے ذمہ داران ملک اعجاز آفریدی ،اسرار خلیل ،حیات حسین اور بچی کے والد حمید خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان حکومت اور پاکستان فورسز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بچی کو بازیاب کرانے اور والدین کو حوالے کرنے میں مدد کی۔
بچی کے والد نے کہا کہ افغانستان کے رہائشی نے رشتہ کے تنازعہ پر بچی کو اغوا کرلیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد