عمر ایوب

پشاور ہائیکورٹ کا عمر ایوب کو 15جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عمر ایوب کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیانت نے سماعت کرتے ہئے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا‘ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق