پشاور شہر میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے ، صفائی کا کوئی انتظام نہیں،ارشاد قیصر

ویب ڈیسک: نگراںوزیراعلیٰ جسٹس (ر) سیدارشد حسین شاہ کی ہدایت پر نگراں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، جیل خانہ جات اور ریلیف جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے پشاور شہر کی صفائی کی صورتحال جاننے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جسٹس(ر ) ارشاد قیصر نے کہا کہ پشاور شہر میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے جس کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں، گندگی کے ڈھیروں سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کیساتھ ساتھ یہ بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی مناسب مہم چلائی جائے، تاکہ شہر کو صاف رکھا جاسکے۔
پشاور شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہونی چائیے، صفائی کے انتظامات کرنے والے متعلقہ محکموں کو پشاور شہر کی صفائی پر دھیان دینا ہوگا ورنہ پشاور کی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس