مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو کےبعد مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل کرا دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر سرگودھا کے شہری کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی گئی۔
شہری کی جانب سے دائر درخواست مِں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدوار پی پی 80 کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ