خشک سردی اور سموگ سے پنجاب

خشک سردی اور سموگ سے پنجاب بھر میں نمونیا پھیل گیا

ویب ڈیسک: سربراہ صوبائی پبلک ہیلتھ لیب ڈاکٹر حسنین جاوید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خشک سردی اور سموگ کے باعث نمونیا پھیل رہا ہے۔
ڈاکٹر حسنین جاوید نے کہا ہے کہ اس وقت وائرل اور بیکٹریل نمونیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔
اسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں نمونیا سے متاثرہ افراد کا رش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دل، گردے، شوگر، جگر کے مریض قوت مدافعت کم ہونے کے باعث نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسنین جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار ان 13 ممالک میں ہوتا ہے جہاں نمونیا ہر سال ہوتا ہے۔
ڈاکٹر حسنین نے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری پر فوری طور پر سینے کا ایکسرے اور خون کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی۔
ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے اور بزرگ دونوں نمونیا میں مبتلا ہورہے ہیں، ایسے لوگ اپنے آپ کو گرم کمرے میں رکھیں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی