اسحاق ڈار پر اداروں کی نجکاری

محمد زبیر کا اسحاق ڈار پر اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے اسحاق ڈار پر پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد زبیر نے الزام اعائد کیا کہ پی آئی اے، اسٹیل مل اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحاق ڈار نے رکوا دی۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سرکاری اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔
رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آخری مراحل میں نجکاری کا عمل ختم کروایا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ میں نے ان کے نجکاری کے حوالے سے متعدد فیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار