الیکشن کمیشن

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ :الیکشن کمیشن کا ڈویژنل بینچ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرنے کے خلاف ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بینچ سے جوع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ‘اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کمیشن اور قانونی ٹیم شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کا جائزہ لیا گیا، کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا‘الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بینچ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیاجائے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈویژنل بینچ سے اس لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اسے سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کے امکانات کم لگ رہے تھے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں بریفنگ دی گئی پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے، کمیشن نے الیکشن ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا