بھارت کا ہوائی جہاز پل کے نیچے جا گھسا، شہری پریشان

ویب ڈیسک: بھارت میں ہوائی جہاز کا انوکھا واقعہ جسے دیکھ کر نہ صرف شہری حیران بلکہ عالمی سطح پر بھی لوگ حیرت میں مبتلا ہو گئَے۔ یہ واقعہ بھارتہ شہر بہار میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھارت کی جانب سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہوائی جہاز پل کے نیچے جا گھسا ہے۔
40 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ نئی دہلی ایئرپورٹ کے قریب گروگرام ہائی وے پر پل کے نیچے پھنسا ہوا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صافرین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جانے لگے کہ آخر یہاں طیارہ کیسے آن پھنسا۔ اس کے علاوہ طیارے نے سڑک کی ایک سائیڈ بلا کر رکھی ہے اور تمام ٹریفک سڑک کے دوسری طرف رواں دواں ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ بھارتی محکمہ ہوابازی کی جانب سے فروخت کیا گیا ہے جسے خریدار کے حوالے کیا جا رہا تھا کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آ گیا۔
ایئر انڈیا کے مطابق یہ ایک پرانا سکریپڈ طیارہ ہے جسے فروخت کیا گیا ہے جبکہ خریدار کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ بھارت کا ہوائی جہاز پل کے نیچے جا گھسا اور ٹریفک دوسری جانب رواں دواں دیکھ کر نہ صر فبہار کے شہری پریشان ہو گئے بلکہ اس سے دیگر لوگ بھی حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے لئے ہم سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی