ہلاکتوں کی تعداد 24

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

ویب ڈیسک: جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔
7.6 شدت کے زلزلے کے بعد 149 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔
زلزلے کے بعد جاری کی جانیوالی سونامی وارننگ کو سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے چار سو کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کیساتھ رہائشی علاقوں میں آگ بھڑک اُٹھی، ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
زلزلے کے بعد متاثرہ شہروں کی شاہراہیں بند اور بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے میں 1میٹر اونچی سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔
دوسری طرف نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی مرحوم ایرانی صدر کیلئے منعقد ہ تعزیتی تقریب میں شرکت