پشاور، ایک پارٹی کی وجہ سے عدلیہ کا کردار مشکوک بنایا جا رہا ہے، وکلا فورمز

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیپلز، جمعیت لائرز فورمز اور ملگری وکیلان نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کی وجہ سے عدلیہ کا کردار مشکوک بنایا جا رہا ہے، ہائیکورٹ کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔
وکلا فورمز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ہر حصے سے مفرور پشاور ہائیکورٹ میں ریلیف کےلئے آتے ہیں اور ہائیکورٹ پی ٹی آئی کے مفرروں کو ریلیف دے رہی ہے۔
مشترکہ لائر فورمز کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کی وجہ سے عدلیہ کا کردار مشکوک ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی پر اعتراض کرنے والے مخلص نہیں ہو سکتے۔
یاد رہے کہ پیپلز، جمعیت لائرز فورمز اور ملگری وکیلان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کی وجہ سے عدلیہ کا کردار مشکوک بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم