تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پیوٹا نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک: تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے 3 دن کی ڈیڈ لائن دیدی، اس کے بعد پیوٹا نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کام بند کرنے کا اشارہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی ملازمین اور اساتذہ کی تنظیم پیوٹا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں کلاس تھری و کلاس فور ملازمین کے احتجاج کو 2 ماہ مکمل ہو گئے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔
پیوٹا کے صدر ڈاکٹر عزیر کا کہنا تھا کہ کلاس تھری و فور ملازمین کے احتجاج اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود اساتذہ نے کلاسز سے بائیکاٹ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فوری طور پر پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ ودیگر ملازمین کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے یونیورسٹی کا بجٹ پاس کرائیں۔
صدر پیوٹا نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل 3 دن کے اندر اندر حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ تک اضافے کے ساتھ تنخواہ نہ ملی تو پیر سے مکمل ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی