گھریلو صارفین کی قیمت پر سی این جی کی فراہمی

اس پر افسوس کا اظہارہی کیا جا سکتا ہے کہ پشاور کے شہریوں کو صرف ایک ہی دن گیس میسر آسکی۔ سی این جی سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ صرف ایک ہی روز چل سکا۔ گزشتہ روز سی این جی سٹیشن دوبارہ کھلتے ہی گھریلو صارفین کو دوبارہ سے گیس بند کردی گئی ۔ حکومت کی جانب سے سی این جی سٹیشن بند کرکے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ایک روز کیلئے سی این جی سٹیشن بند رکھے گئے اور گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی گئی شہریوں کے مطابق سی این جی سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے انہیں گھروں میں مکمل پریشر کے ساتھ گیس دستیاب رہی اور گھریلو ضرورت پوری ہوئی تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر سے سی این جی سٹیشن کھول دئیے گئے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پھر سے بند ہوگئی ضرورت کے مطابق دن میں شیڈول کے مطابق گیس فراہمی محکمے کی ذمہ داری اور عوام کا حق ہے۔جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں مگرافسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ محکمے اور اس کے حکام کو اس کا احساس نہیں کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اس وقت ہی ہونی چاہئے جب گھریلوصارفین کی ضرورت پوری ہولیکن یہاں معاملہ الٹ ہے سی این جی سٹیشنز کو گیس دستیاب اور گھریلو صارفین کاحق مار کر ان کو گیس کی فراہمی ہو رہی ہے محکمے کے حکام سی این جی مالکان کے دبائو کے آگے بے بس ہوگئے ہیں یا پھر مٹھی گرم کی گئی ہے وجہ جو بھی ہو عوام کو متاثر کرنے کاکوئی جواز نہیںگھریلو صارفین کو صبح دوپہراور شام کے مقررہ اوقات میں گیس کی پریشرکے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ''روٹی تھما کر چاقو چھیننے کا وقت''؟