انفلوئنزا پھیلنے لگا، شکایات کے اندراج پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبرپختونخوکی جانب سے پشاورسمیت صوبہ بھرمیں ایچ ون نائن ون انفلوئنزہ کی شکایات کے پیش نظر تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے اور متعلقہ انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ٹیسٹ سہولیات بھی دینے کی ہدایت کردی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خیبرپختونخواسمیت چاروں صوبوں میں انفلوائنزہ وائرس ایچ ون نائن ون کے پھیلنے سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیاگیاتھا جس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے چاروں صوبوں کوباقاعدہ الرٹ جاری کیاگیا ہے.
مراسلہ کی روشنی میں محکمہ صحت خیبر پختونخوانے بھی تمام اضلاع کو ایسے متاثرہ مریضوں کو ہرممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور متعلقہ افراد سے متعلق ڈیٹا فوری طور پر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید