پشاور ہائی کورٹ میں مزید 2 ایپلیٹ ٹربیونلزکے جج تعینات

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کے خلاف الگ الگ اپیلوں کی سماعت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں مزید 2 ایپلیٹ ٹربیونلز کے جج تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو ایپیلٹ ٹربیونل جج تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ پشاور کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل ٹریبونل اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات مسترد اور منظور ہونے کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
ایپلیٹ ٹربیونلز کے جج کے طور پر جسٹس وقار احمد پشاور ، مردان اور کوہاٹ ڈویژنز سمیت کرک اور این اے 19، 37 اور پی کے 49 اور پی کے 96 سے دائر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار